گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی، کریک ڈاؤن، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ متحرک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرائیور حضرات ہو جائیں ہوشیار۔ اسلام آباد میں کریک ڈاؤن، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ متحرک۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی۔

وفاقی دارلحکومت میں جگہ جگہ ناکے، کسی بھی وقت آپ کی گاڑی چیک ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ سخت، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مختلف مقامات پر ناکے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے۔
بغیر ٹوکن ٹیکس گاڑی چلانے والوں کی شامت۔ چالان کے ساتھ گاڑی بند ہونے کا بھی امکان ہے۔ غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے؟ ہوشیار رہیں، ورنہ جرمانہ آپ کا منتظر ہے۔
قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا:ایکسائز حکام کی وارننگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *