25 روپے کی روٹی نااہلوں کے دور میں تھی اب روٹی کی قیمت صرف 12روپے ہے

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ محمدنوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیا۔دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی،اب اڈیالہ کے سواہرجگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ محمدنوازشریف کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن آج مرکز میں اس کے بھائی اورپنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت ہے۔
صبح عوام کی خدمت،دوپہر عوام کی خدمت اورشام کوعوام کی خدمت کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کیا ہے۔نارروال احسن اقبال کی پہنچان اور احسن اقبال نارووال کی پہنچان ہے۔ ایک سال کی کارکردگی لیکر عوام کے پاس آئی ہے۔

پانچ سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہوئے تو عوام کے سامنے جاؤں۔پانچ سال بعد کہوں کہ یہ سارے پچھلی حکومت نے کیا تھا میں نے ایسا نہیں کیا۔

ایک سال کی کارکردگی لیکر آپ کے سامنے، آپ کے پاس اور عوام کی مہر لگوانے آئی ہوں مسلم لیگ ن کی جماعت پر۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دو سال پہلے بری اور تکلیف دہ خبریں ملک کے بارے میں آرہی تھی۔ ایک سال کے مختصر مدت کے بعد ہر طرف سے اچھی خبریں آرہی ہے، سوائے اڈیالہ جیل سے۔ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔
اللہ تعالیٰ کے نظام میں ناانصافی نہیں ہے۔ نوازشریف کو مارنے، گرانے کی کوشش کی آج مرکز میں نوازشریف کے بھائی اور پنجاب میں اس کی بیٹی کی حکومت ہے۔ مرکز اور پنجاب حکومت صبح شام عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے ایسے حالات پیدا کیا کہ انہیں امید تھی کہ مسلم لیگ سے حکومت نہیں چلے گی۔ مخالفین اس انتظار میں تھے کب ملک ڈیفالٹ ہو اور کہتے تھے کہ ملک سری لنکا بننے جارہا ہے۔
پہلے پہلے خبریں آتی تھی کہ ملک آج ڈیفالٹ کرجائے گا کل کر جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ڈالر 250سے اوپر چلا گیا، جبکہ مہنگائی نوازشریف کے دور میں دو فیصد تھی اور مہنگائی 38فیصد پر چلی گئی۔ بجلی کے قیمت جو نوازشریف کے دور میں سستی تھی ایک بار بجلی کی قیمت بڑھ اور ساتھ ہی لوڈشیڈنگ شروع ہوگی۔ سٹاک مارکیٹ جو آج بلندی پر ہے وہی سٹاک مارکیٹ گر گئی تھی۔
نوازشریف نے اپنے دور میں دہشت گردی کو فوج کے ساتھ مل کر ختم کر دیا گیا۔ مخالفین کے دور میں دوست ممالک ناراض رہتے تھے۔ان کے چاہنے والوں نے خوب لوٹ مار کی۔ پورے پنجاب میں کوئی بھی کام رشوت اور میرٹ پر نہیں ہوتا تھا،رشوت گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔ لاہور،بہاولپور، میانوالی اور رحیم یار خان تک گندگی کے ڈھیر تھے۔ کہاں ہے وہ ڈیفالٹ کرنے والا پاکستان؟ کہاں 38فیصد مہنگائی بلکہ مہنگائی آج پانچ فیصد پر آچکی ہے۔
25 روپے کی روٹی نااہلوں کے دور میں تھی اب روٹی کی قیمت صرف 12روپے ہے۔ معیشت ڈوبنے کی باتیں ہورہی تھی، لیکن اب اعداد شمار بتارہے ہیں کہ معیشت ٹیک آف کر چکی ہے۔ گلی، محلے اور سڑکیں اور شہر اور صوبے صاف ہورہا ہے۔ ستھراپنجاب پروگرام نے پورے نارووال کو صاف کر دیا ہے۔ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ دیکھ حیران رہ گئی کہ اتنے بڑا جلسہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پتہ چلا رہا تھا کہ پنجاب کے عوام میں ایک خوشگوار تبدیلی آرہی ہے اور پنجاب کے عوام بہت خوش ہیں۔
اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت کرائے جتنی ماہانہ قسط ادا کرنی پڑے گی۔ اپنی چھت اپنا گھر کے ہر سال ایک لاکھ اورسال میں پانچ لاکھ قرضے دیں گے۔کسانوں کو 10ہزار ٹریکٹر 10لاکھ سبسڈی پر دیئے گئے ہیں۔60ہزار سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دیئے جارہے ہیں۔مینارٹی کارڈ کے تحت ہر 3ماہ بعد ساڑھے دس ہزار ر وپے دیئے جائیں گے۔ پنجا ب کے1250بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کر کے یورپی معیار کے مطابق مریم نوازہیلتھ کلینک میں بدل دیاگیا ہے۔
ڈھائی لاکھ مریضوں کو فری میڈسن گھر کی دہلیز پر مل رہی ہیں۔ نوازشریف کینسر ہسپتال اورسرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پراجیکٹ جلد مکمل ہورہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال روزانہ گاؤں گاؤں جا کر ہزاروں لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ 30ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل چکے ہیں تعداد 50 ہزار تک بڑھائیں گے۔ طلبہ کے لئے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ لے کر آرہی ہوں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پوچھتی ہوں اپنے بچے لندن میں اورقوم کے بچے جیل میں پہنچا دیئے۔ اپنے بچوں کے ہاتھ میں لندن کا ٹکٹ دیا اورقوم کے بچوں کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈھنڈے دے دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے بچے پر آسائش زندگی گزار رہے ہیں اورقوم کے بچوں کو جلاؤ گھراؤ اورگالم گلوچ پر لگا دیا۔ نعروں اورگالیوں سے پیٹ نہیں بھرتا۔
نوازشریف کہتے تھا کہ ان کے جھوٹ اورفراڈ میں مت آنا۔ان کی حکومت ہوتی تو آج دھرنے ہوتے، میٹروبسیں ٹوٹ رہی ہوتی۔ جلسہ گاہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کردل خوشی سے معمورہے۔ نارووال میں دو بڑی سڑکیں بنا دی گئی ہیں۔ نارووال شکرگڑھ روڈ جو 36کلو میٹر ہے ایک سال کی مدت میں تکمیل کی گئی ہے۔ مریدکے نارووال 75 کلو میٹر روڈ پر 15بلین ارب روپے سے سڑک کو تین ماہ کی قلیل مدت میں پورا کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئندہ تقریباً 400 کلو میٹر تک نارووال میں سڑکیں 28ارب روپے میں بنانے جارہے ہیں۔ سرکلر روڈ نارووال روڈ کو بھی ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹر تک جلد تعمیر کی گئی۔ ایک سال بعد آپ کے سامنے نعرے اور وعدے لیکر نہیں بلکہ وعدے پورے کرکے آئی ہوں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب نوازشریف کی حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محمد شہبازشریف اور مریم نوازشریف صبح سے رات گئے تک عوام کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں۔
امید رکھنا کہ اگر آج کل سے بہتر ہے تو آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔ عوام سے وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی خدمت میں دن رات ایک کروں گی۔ محنت اور لگن سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لاکر رہ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ نارووال کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے۔ محبت، شفقت اور میرے سر پر ہاتھ رکھنے پر نارووال کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جلسہ گاہ میں کھڑی بیٹیوں اور بہنوں کو میری طرف سے پیار اورسلام۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مجھے اس قابل کرے کہ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری لاسکوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *