سی پیک سیندک ریکوڈک سمیت دیگر پراجیکٹس میں سے بلوچستان کو حصہ دیں،ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد والے رویہ تبدیل کرکے بلوچستان والوں کو انسان سمجھے حقوق دیںاور ظلم وزیادتی بند کرتے ہوئے بلوچستان کے وسائل کیساتھ بلوچستان والوں سے بھی محبت کریں بلوچستان کو بنگلہ دیش بننے سے رکھوانے کا یہی طریقہ بہترین ہے کہ بلوچستان کے عوام کو حقو ق دیں لاپتہ افرادکو منظر یاد پر لے آئیں سی پیک سیندک ریکوڈک سمیت دیگر پراجیکٹس میں سے بلوچستان کو حصہ دیں زبردستی مسلط کرنے والے مسائل کا حل نہیں نفرتوں مسائل مشکلات اورپریشانیوں میں اضافے والے لوگوں کو ہم پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے ۔کوئٹہ میںایک لاکھ افراد کو جمع کرکے حکمرانوں سے حقو ق چھین لیں گے بلوچ پشتون سمیت ہر علاقے وزبان کے لوگ حق دوبلوچستان مہم میں ہمارے تحریک کا حصہ بن کر اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہمارے دست وبازوبنیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں وفودسے ملاقات ،تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سی پیک میں بلوچستان کے عوام کو اب تک ایک روپیہ کا فائدہ نہیں ملا ۔سی پیک کے چیک پوسٹ یہاں بنے ہیں جبکہ پراجیکٹس دیگر علاقوں میں بنا دیے گیے ہیں ۔ پیکاایکٹ سچ اور حق کی آوازدبانے کا کالاقانون ہے حکمران،مقتدرقوتیں ،اسٹبلشمنٹ ،سیکورٹی ادارے خود ٹھیک نہیں ہوتے اس وجہ سے مسائل مشکلات اورپریشانیوںمیں اضافہ ہورہاہے اگر حکمران ،میڈیا ،مقتدر قوتیں ،سیکورٹی ادارے ٹھیک ہوجائے توہمارے مسائل حل ہوں گے بدعنوانی بدامنی ختم ہوگی حق دو بلوچستان مہم کے تحت حقوق کے حصول مسائل سے نجات کیلئے جماعت اسلامی عوام کو متحد کریگی ۔بہت جلد عوامی انقلابی تحریک شروع ہوگی جس کے تحت کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادجمع ہوں گے ۔اس تحریک کے ذریعے حکمرانوں ان کے جعلی مسلط ٹولوں کو مجبور کریں گے کہ ہمارے جگر گوشے منظرعام پر لے آئیں ہمیں حقوق دیں ظلم وبدعنوانی بدامنی مفت خوری کا خاتمہ کریں حکمرانوں ،سیکورٹی اداروں ،زبردستی مسلط مقتدرقوتوں کو بلوچستان کے غائب کیے گیے افرادکو بازیاب ،ہر صورت حقوق دینے ہوں گے ۔مفت خوری لوٹ مار ظلم وزیادتی کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انشاء اللہ کوئٹہ کے عوامی انقلابی دھرنے واحتجاج میں کوئٹہ کے شہری اوربلوچستان کے عوام بھر پور ساتھ دیں گے عوام نے ساتھ دیا توحکمرانوں سے حقوق چھیننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سب کو آزمانے کے بعد اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سواکوئی راستہ نہیں ۔