ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ و یوٹیوبر فرح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اس کی پیدائش پر ہی اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ دے دیا تھا۔
فرح خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں فرح خان کو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی میزبانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وی لاگ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ فرح خان نے ان کے بیٹے کی پیدائش کے دن ہی فلم کے لیے سائن کر لیا تھا اور اسے 10 روپے کی سائننگ اماؤنٹ دی تھی۔
فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ’100 روپے تو بول دو‘۔ تو ثانیہ نے جواباً کہا کہ آپ نے 10 روپے دیے تھے۔ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتی۔ ساتھ ہی فرح کا کہنا تھا کہ ’مجھے کم از کم 100 روپے دینے چاہیے تھے‘۔
فرح خان نے کہا کہ میں نے اذہان مرزا کو جو اس کی پیدائش پرنوٹ دیا تھا وہ ضائع نہیں ہوا ہے، وہ نوٹ اذہان کو اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ تھا۔ اذہان مرزا کی جانب سے شرارتیں کرنے پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اذہان آپ کو آڈیشن دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ فرح خان نے اپنے وی لاگ میں ثانیہ مرزا سے کھانا بھی پکوایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *