رشتے داروں کے جسم سے بدبو آنے کی بات کرنے پر جگن کاظم کو تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی ٹی وی کی میزبان جگن کاظم کو اپنے مارننگ شو میں رشتے داروں کے جسم سے بدبو آنے کی بات کہنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
جگن کاظم نے کچھ دن قبل اپنے شو میں صفائی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے رشتے داروں کی کہانی بتائی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ٹی وی میزبان نے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل رشتے داروں کی ایک شادی میں گئیں، جہاں ایک جاننے والے خاندان کے افراد سے انہوں نے بات کی، جنہوں نے اپنی صفائی کا خیال نہیں رکھا ہوا تھا۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے بتایا تھا کہ مذکورہ خاندان کے دو افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی زیادہ بدبو آ رہی تھی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ ہو رہا تھا۔انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھ جائیں۔

جگن کاظم کی جانب سے ٹی وی شو میں اپنے رشتے داروں کی بات کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مذکورہ افراد کو سامنے نہیں بتایا کہ لیکن ٹی وی شو پر بات کرکے پورے ملک کو بتادیا۔بعض افراد نے لکھا کہ مذکورہ خاندان کو بھی بتانا چاہیے کہ میزبان کیسے اس طرح کی باتیں کرلیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *