صنم تیری قسم 2 میں ماورا اور ہرش کی جگہ بالی ووڈ کے کونسے دو بڑے اسٹارز ہوں گے؟

ہدایتکار نے فلم کے سیکوئل میں بالی ووڈ کی انتہائی معصوم اداکارہ کا انتخاب کرلیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی گئی سلمان خان کو ہیرو کیلئے کاسٹ نہ کرنے کی درخواست پر ہدایتکارہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں سلمان خان اگر 2 منٹ بھی دیں اس فلم کو تو یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی فلم کرنا تو بڑی بات ہے۔
یاد رہے کہ صنم تیری قسم کو اس کی ریلیز کے 9 برس بعد دوبارہ سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جس نے اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ شہرت حاصل کی ہے اور کامیابی کے ساتھ بزنس کیا ہے۔

اس فلم کی ری ریلیز کی شاندار کامیابی پر میکرز کی جانب سے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جو کہ آئندہ سال 14 فروری پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *