سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کی اثرات ملکی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں، ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800روپے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بازار میں سونا 34ڈالر اضافے سے 2944ڈالر فی اونس ہو گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ3800روپے اضافے سے 3لاکھ 8ہزار روپے جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ3258روپے اضافے سے 2لاکھ 64ہزار 60روپے ہو گیا۔