شاہ رُخ خان کے ’چھّیاں چھّیاں‘ کا چاہت فتح علی خان والا نیا ورژن وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)کامیڈی موسیقی اور گائیکی سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور گلوکارچاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اس باربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے ”چھیاں چھیاں“ گا کرسوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کی کوشش کی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کویو ٹیوب کی بجائے انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
چاہت کا یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، ”کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہو جائیں!“ جبکہ ایک اور نے اس گانے کے رائٹر کو چاہت فتح علی خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ گانے کے بول چوری کیے گئے ہیں۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اس گانے کے بارے میں لکھا، ”مجھے افسوس ہے کہ میں یہ سن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی!“
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے قبل اپنے گانے ”بدو بدی“ کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر چھائے تھے، جہاں انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ بعد میں اس گانے کو کاپی رائٹ کے ایشو کی وجہ سے یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔
چاہت فتح علی خان کی یہ تازہ کوشش شاید ان کے پرستاروں میں دلچسپی پیدا کرے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے گانے پر ردعمل کی شدت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کا سفر اتنا آسان نہیں رہا۔