چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ویڈیو جاری کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی بے باک اداکار راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟
View this post on Instagram
راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔
ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کے پیچھے ٹی وی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آرہا ہے۔