چیمپئنزٹرافی، پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد کیوی کپتان کی گفتگو

کراچی(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کےنیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان نے اچھی بولنگ کی خاص طور پر درمیانی اوورز میں، لیکن ولی ینگ اور لیتھم کی سمارٹ بیٹنگ نے ٹیم کو زبردست پلیٹ فارم فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 260-280 کے سکور کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن جب آپ کے پاس وکٹیں ہوتی ہیں تو آپ بڑے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔ پہلے 10 اوورز میں ہماری بولنگ شاندار رہی نئے گیند سے ہمارے بولرز نے عمدہ لائن اور لینتھ پر گیندبازی کی، جس کی وجہ سے ہم نے رن ریٹ پر دباؤ بنایا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
سینٹنر نے گلین فلپس کے شاندار کیچ کو بھی سراہا، خاص طور پر محمد رضوان کا کیچ ، ہم گلین سے ایسی ہی توقع رکھتے ہیں اور رضوان کا اس طرح آؤٹ ہونا بہت اہم تھا، آج زیادہ اوس نہیں تھی، شاید ہوا کی وجہ سے، اور ہمارے فاسٹ بولرز نے 9-10 میٹر کی لینتھ پر گیندیں ماریں، جو بہت کارآمد رہی۔ سپنرز نے گیند کو ہلکا سا آہستہ رکھا، جس کی وجہ سے گیند پکڑنے لگی۔انہوں نے ٹیم کی فیلڈنگ کو بھی سراہتے ہوئے کہا، “ہماری گراؤنڈ فیلڈنگ شاندار رہی، ہم نے نئے بیٹسمینوں پر دباؤ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔