کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
کشف علی اور صائم ایوب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں تھیں، تاہم اب ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صائم ایوب کے ساتھ ایک عام ویڈیو کی بنیاد پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیاد خبریں عوام کو دکھائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے سنگین مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ان خبروں کو جگہ دی جاتی ہے جن کا کوئی سر اور پیر نہیں ہوتا۔
کشف علی نے کہاکہ میری صائم ایوب کے ساتھ عام ویڈیو تھی، جس کی بنیاد پر بے بنیاد خبریں بنائی جارہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں ملک کا نظام ہی ایسا ہے، اس لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کشف علی اور صائم ایوب کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مسکرا رہے ہیں۔
مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *