باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا۔جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار مسمی معمور کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےقتل کردیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *