بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع بار کھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن میں گزشتہ شب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے مسافر بس کو دہشت گردوں نے روک کر 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اتار کر قتل کردیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی درج کی گئیں ہیں۔ تاہم ابھی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ واقعہ میں جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق لودھراں، دو کا فیصل آباد، ایک کا لاہور، دوکا وہاڑی اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے واقعے پر مذمت کی۔