بلوچستان کے عوام کو متحد کرکے حقوق کے حصول کیلئے تیار کروں گا، ہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن بلو چستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو متحد کرکے حقوق کے حصول کیلئے تیار کرونگا جب تک ہم متحد ہوکر حقوق کے حصول کیلئے آوازنہیں اُٹھائیں گے تب تک تبدیلی نہیں آئیگی ۔بے گناہ ،لاتعلق افراد کاقتل پوری انسانیت کا قتل ہے بلوچستان کوبے گناہوں کا قتل گاہ نہ بنایا جائے ۔حقوق بلوچستان مہم میں مسائل کو اجاگراورحقوق کے حصول کو یقینی بنائیں گے ۔عوام کو روزگار ،علاج ،امن میسر نہیں تعلیم برائے فروخت ہونے کی وجہ سے اہل غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند ہیں بلوچستا ن کے وسائل لوٹے جارہے ہیں ۔لوٹ مار ،بدامنی ،بدعنوانی ختم وسائل،حقوق دینے ہوںگے۔کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کرکے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔اپنے آپ کو احتساب کیلئے عوام کے سامنے پیش کرونگا۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے گوادرمیں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں سیکورٹی اداروں کو اہل بلوچستان کو ہر صورت حقوق دینے ہوں گے ہمیں خیرات ،کسی کا احسان نہیں حقوق چاہیے اور یہ حقوق ہم ہر صورت لے لیں گے وسائل وحقوق کے قابض عوام دشمن لٹیروں کو بلوچستا ن کے وسائل سے پیار عوام سے بیزاری والارویہ تبدیل کرنا ہوگا ۔ بلوچستان کے مسائل ،بدامنی ،بے روزگاری اورغربت کے ذمہ دارہم پر زبردستی مسلط ہیں جعلی لوگ غیر مفاد پرست مافیازنے بلوچستان کے وسائل کو قبضہ میں رکھا ہے ۔حقوق کی فراہمی کے نام پر حقوق ،تحفظ وسیکورٹی کے نام پر عوام کی جان ومال غیر محفوظ ہیں ۔ ایف سی وسیکورٹی ادارے بلوچستان کا عوام سے رویہ ٹھیک نہیں تذلیل ،تضہیک ،گالی ،بدتمیزی اور بھتہ خوری کی وجہ سے عوام سیکورٹی اداروں سے نفرت کرتے ہیں ۔حقوق بلوچستان مہم کا مطلب حقوق کاحصول ،نفرت ،زیادتی ناانصافی کا خاتمہ اورلاپتہ افرادکی بازیابی اورلٹیروں وقبضہ مافیاز کی لوٹ مار ختم کرنا ہے ہم ماؤں بہنوں بزرگوں کی تذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے ۔عوام الناس حقوق کے حصو ل کیلئے ہمار اساتھ دیں ہم انشاءاللہ بلاتفریق گوادر سے ژوب تک عوام کو حقوق دلانے مسائل سے نجات دلانے کی مہم چلا رہے ہیں عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔ اپنے ووٹرزکی خدمت ،کام کیلئے کام شروع کردیے ہیں کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی علاقے کی بلاتفریق خدمت کررہا ہوں احتساب کیلئے ہر وقت حاضرہو عوام الناس کے دروازے جماعت اسلامی کیلئے کھلے ہیں حق دوبلوچستان مہم کے تحت بلوچستان کے عوام کو حقوق دلاکر مظالم سے نجات دلائیں گے ۔گوادر سے ژوب تک عوام کوئٹہ میں احتجاج کیلئے آئیں گے کوئٹہ میںبلوچستان کے بڑے شہریوں ،دیہاتوں سے نوجوان ،تاجر وسماجی سیاسی کارکنوں ،مظلوم عوام دھرنے میں شرکت کریں گے ایک لاکھ لوگوں کا تاریخی دھرنا دیاجائیگا۔مقتدرقوتوں ،احتساب وانصاف کے اداروں ،میڈیا،قومی جماعتوں کی غفلت ،نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان اورمسائل کے شکار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *