نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب اختر نے بھارتی ٹیم سے متعلق ایک اور بڑی پیش گوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے . نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے .

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا . پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ سکور کرلیتی . سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی . خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ نے شکست دے کر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید دشوار کردی ہے . بھارت کا اگلا میچ 3 نومبر کو افغانستان کیخلاف ہے . . .

متعلقہ خبریں