فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے اہم ترین اوپننگ بیٹسمین نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے، متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔آئی سی سی کچھ دیر میں باقاعدہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے، وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *