چیمپئنز ٹرافی، روہت شرما کا میچ سے قبل بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک مشکل فارمیٹ ہے، ایک شکست ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے سے دور کرسکتی ہے ، ہمیں اس بارے میں سوچ کر زیادہ پاگل نہیں ہونا۔

دبئی میں بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیمیں اپنی اسٹرینتھ پر کھیلتی ہیں اور ہم بھی مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی ایک مشکل فارمیٹ ہے، ایک شکست ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے سے دور کرسکتی ہے ، ہمیں اس بارے میں سوچ کر زیادہ پاگل نہیں ہونا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ہر ٹیم ایونٹ جیتنے کا سوچ کر آتی ہے، ابھی پہلے میچ پر فوکس ہے، ایک ایک میچ پرفوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے، بھارتی ٹیم بہت متوازن ہے، اسپنر اور آل راؤنڈرز کا کمبی نیشن ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ دبئی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، تمام پلیئرز خصوصا بلے بازوں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی، پچ تو ابھی نہیں دیکھی، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

روہت شرما جارح مزاج اوپنر جیسوال کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اسپنر ورون چکروتی کی صلاحیتوں سے بے خبر نکلے اور کہاکہ پریکٹس میں تو گیند اتنا اسپن نہیں کر رہے، اگر اپنی ٹیم سے کچھ چھپا کر رکھا ہوا ہے تو وہ میچ میں پتا لگے گا۔

خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 20 فروری کو دبئی میں میچ کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *