اسلام آباد میں پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کانشانہ بنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے رہی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا رہی ہے لیکن وہ موٹر سائیکل انتہائی صبر اور تحمل سے اس بے عزتی کو برداشت کر رہاہے کیونکہ اگر اس نے کوئی جواب دیا تو مقدمہ اسی کے خلاف درج ہو گاجبکہ یہ بااثر خاتون نہ جانے اس غریب موٹر سائیکل پر کس کس دفعہ کے تحت مقدمات درج کروا دے گی ۔
View this post on Instagram
یہ واقعہ دراصل اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے قریب پیش آیا جس میں بائیکیا چلانے والے نوجوان کی موٹر سائیکل انتہائی معمولی انداز میں گاڑی کے ساتھ لگی جس سے گاڑی کا بظاہر کوئی نقصان بھی نہیں ہوا لیکن پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے گاڑی سے اتر کر اس پر تشدد شروع کر دیا جبکہ قریب کھڑے لوگ بھی تماشہ دیکھتے رہے کیونکہ ہر کسی کومعلوم ہے کہ اس کے درمیان میں آنے کا نتیجہ کیا ہوگا کیونکہ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ امیروں اور بااثر افراد کے گھر کی چوکیدار بنی ہوئی ہے ۔
اس نامعلوم خاتون نے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی جبکہ چلاتی رہی کہ ’ ’میری گاڑی تم سے اور تمہاری موٹر سائیکل سے زیادہ قیمتی ہے ‘‘ ۔