مقابلہ حسن جیتنے والی امریکی دوشیزہ جان لیوا حادثے کا شکار

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈانس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انھیں حال ہی میں کالج کےلیے 40 ہزار ڈالر اسکالر شپ ملی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، کیڈانس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔

فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق کیڈینس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جبکہ کیڈینس کی موت ہو گئی۔

کیڈانس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا۔ کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔

کیڈینس فریڈرکسن نے 7 فروری کو اپنے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں ایلیسن میک کرینی انگرم فاؤنڈیشن کی طرف سے اسکالرشپ ملی ہے۔ انہوں نے یہ خوشی کا اعلان اپنی موت سے صرف ایک ہفتہ قبل کیا تھا۔

کیڈینس نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا تھا، ’’یہ فراخدلانہ تعاون میرے مستقبل کو سنوارنے اور میرے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ انگرم فیملی، فاؤنڈیشن، اور اس میں شامل ہر شخص کا شکریہ!‘‘

خاندان کے افراد کے مطابق کیڈینس کو نو کالجوں سے آفر مل چکی تھی، اور وہ ویٹرنیرین بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔

2017 میں جب کیڈینس کو لِٹل مِس نارتھ ویسٹ فلوریڈا کا تاج پہنایا گیا تھا تو انہوں نے ’’کیڈا پرومِس‘‘ نامی ایک چیریٹی پروگرام شروع کیا، جو فوسٹر کیئر، بے گھر اور تشدد کے پناہ گاہوں، اور اسپتالوں میں بچوں کو ٹیڈی بیئرز اور کمبل فراہم کرتا تھا۔

کیڈینس نے ’’کیڈا پرومِس‘ کے ذریعے چیریٹی کے کام کے علاوہ رونالڈ میک ڈونلڈ ہاؤس کےلیے 25 ہزار ڈالر بھی جمع کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *