نتاشا بیگ کورین اداکار سے شادی کریں گی؟ گلوکارہ نے دل کی بات بتادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔

نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی کسی کورین اداکار سے ہو، عام مرد سے نہیں۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کے نام بھی بتائے جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔

نتاشا بیگ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں ان کی شکل و صورت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ چینی سمجھتے ہیں اور جب وہ اردو میں بات کرتی ہیں تو لوگ مزید حیران ہوجاتے ہیں کہ چینی خاتون اردو بھی صاف بول لیتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بچپن میں کرکٹر تھیں اور انہوں نے تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلی۔

نتاشا بیگ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کی خواہش کو مزاحیہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان کی خواہش پوری ہونے کی دعا دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *