ملتان اور رحیم یار خان میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق،14رخمی

ملتان (قدرت روزنامہ)ملتان اور رحیم یار خان میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر بس اور رکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس کو شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرالر کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس پہلے موٹروے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر ٹرالر سے ٹکراگئی، ٹکر کی وجہ سے مسافر بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا اور ٹریلر الٹ گیا۔
ادھر پڈعیدن میں مورو کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ سرگودھا میں ہجن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سیم نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *