محمد بن سلمان نے اچانک عرب رہنماؤں کو بلا لیا

ریاض (قدرت روزنامہ)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک، اردن اور مصر کے رہنما جمعہ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض میں ملاقات کریں گے۔

شالعربیہ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اجلاس ایک غیر رسمی برادرانہ ملاقات ہوگی، جو ان دوستانہ نجی اجلاسوں کا حصہ ہے جو کئی سالوں سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ ملاقات رہنماؤں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور جی سی سی ممالک، اردن اور مصر کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی مشترکہ عرب حکمت عملی اور اس سے متعلقہ فیصلے غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیے جائیں گے، جو مصر میں منعقد ہوگا۔ خیال رہے کہ عرب لیگ کا ایک غیر معمولی اجلاس برائے غزہ 4 مارچ کو بلایا گیا ہے۔

یہ اجلاس اس وقت طلب کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ زدہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور وہاں کے فلسطینی باشندوں کو مصر اور اردن سمیت دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *