شبمن گل بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے کی حکمت عملی بتا دی

دبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اوپنر شبمن گل کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ ان کی کسی بھی ICC ایونٹ میں پہلی سنچری تھی جسے انہوں نے اپنے کیریئر کی سب سے تسلی بخش اننگز میں سے ایک قرار دیا۔
شبمن گل نے کہا کہ جب وہ اور روہت شرما بیٹنگ کے لیے آئے تو گیند آف سٹمپ کے باہر رک کر آ رہی تھی جس کی وجہ سے صرف کٹ کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے فاسٹ بولرز کے خلاف قدموں کا استعمال کیا اور دائرے کے اوپر سے شاٹس کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی۔اس کے بعد جب اسپنرز آئے تو انہوں نے اور ویرات کوہلی نے بات کی کہ فرنٹ فٹ پر سنگل لینا بھی آسان نہیں تھا، اس لیے انہوں نے بیک فٹ پر زیادہ توجہ دی۔انہوں نے بتا یا کہ ایک موقع پر ہم پر دباؤ تھا، لیکن ڈریسنگ روم سے پیغام آیا کہ ایک بیٹر کو آخر تک کھڑا رہنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلا چھکا مارنے سے مجھے کافی اعتماد ملا، جبکہ دوسرا چھکا مجھے سنچری کے قریب لے گیا، اس لیے دونوں چھکے میرے لیے یادگار رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *