فرح خان کو ہولی کے تہوار سے متعلق گفتگو پر ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیاں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہاپسندوں کی زد میں آگئیں۔
معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025‘ میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن تھیں۔
فلم ساز فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے ہرکارے اور انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔
انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر وہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے فرح خان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریوگرافر اور فلم ساز نے جس چیز کی نشاندہی کی ہے وہ درست ہے۔
فرح خان کے حق میں سامنے آنے والوں نے کہا کہ انھوں نے تہوار کو نہیں بلکہ اس کی آڑ میں ہونے والے غلط کاموں کو برا کہا ہے۔