بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا، ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے، متعدد پارٹی رہنماؤں نے ان کے خلاف شکایات کی تھیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شیر افضل مروت نے بد زبانی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے۔ سعودی حکومت اور مذاکراتی عمل سے متعلق بھی متنازع بیانات دیے۔ ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا شیر افضل کے رستے میں نہیں کھڑا، نہ ان سے کوئی مقابلہ ہے، بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو واپس لانا چاہیں گے تو واپس لائیں گے، بانی پی ٹی آئی ان کو باہر رکھنا چاہیں گے تو باہر رکھیں گے۔ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ شیر افضل مروت نے تنقید یا مناظرہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی سے کریں۔