چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں کہاں کہاں لگائی جائیں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاک بھارت میچ ناظرین کو بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے، حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 فروری کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *