کراچی پر بادل چھا گئے، برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد پر آج صبح ہی سے بادلوں کا سایہ ہے جب کہ بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اہل کراچی کے لیے پچھلے دنوں کی نسبت ٹھنڈی رہی جب کہ صبح ہی سے شہر ابرآلود بھی ہے۔ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات شہر پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
آج شہر کا کم سے کم پارہ گزذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری گرگیا اور 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی شام اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔