عائشہ ہمارے بیٹے کو پھنسا رہی ہے، ریمبو کے گھر والوں نے عائشہ اکرام کے خلاف نئے انکشاف کردیئے
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ دست درازی کے کیس میں ملزم ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع ہو گئی۔جس روز سے عائشہ اکرام اور ریمبو کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر ہر طرف سے دونوں کو لعن طعن کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روزایک نجی ٹی وی کی جانب سے ریمبو کے والدین سے انٹرویو لیا گیا، جس میں ریمبو کے بوڑھے والدین نے عائشہ اکرام کے خلاف ایسے سنگین الزامات لگائے ہیں جو شاید کیس کا رخ بدل سکتے ہیں۔ریمبو کے والدین نے بتایا کہ ٹک ٹاکرعائشہ اکرام روزانہ ریمبو کو فون کرکے خود بلاتی ہے اور کہتی ہے کہ تو صرف میرے ساتھ ویڈیو بنائے گا، اگر تو کسی اور کے ساتھ کام کرے گا تو میں تجھے کام بھی نہیں کرنے دوں گی، میں تجھے جیل میں بند کرواکر مروا دوں گی۔
ریمبو کے والدین نے بتایاکہ ہمیں دیگر باتوں کا تو کچھ نہیں پتہ لیکن جب سے مینار پاکستان والا واقعہ ہوا تھا اس وقت ریمبو نے اس کو بچایا، وہ اس کے ساتھ ہی رہا، لیکن جب کچھ وقت پہلے اس کی طبیعت خراب ہوئی، اور وہ گھر آیا تو اس کو روزانہ فون کرکے کہتی تھی کہ تم آجاؤ، ہم کچھ اور پلاننگ کریں گے۔
ریمبو کے والد ین کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارا بچہ بے قصور ہے، عائشہ اس کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے۔دوران انٹرویو ریمبو کے بھائی نے بتایاکہ عائشہ کہتی ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال میں ریمبو کو 10 لاکھ روپے دئیے ہیں جبکہ وہ خود ایک ہسپتال میں نرس ہے اور اس کی تنخواہ 70 ہزار روپے ہے وہ بھی اکیلی اپنے گھر کو چلانے والی ہے تو آپ خود بتاؤ 70 ہزار کی تنخواہ میں وہ کیسے سب خرچے پوری کرتی ہے؟ اتنے پیسے وہ کہاں سے لائی؟ کیا وہ کوئی غلط کام کرکے لائی یا کچھ بیچ کر، بتائے کوئی ہمیں ذرا، پہلے وہ اپنے دامن کو سدھار لے۔
بھائی نے مذید بتایا کہ جب ریمبو یہاں آیا تو اس نے ہمیں صرف اتنا بتایا کہ عائشہ صرف شہرت اور پیسہ کمانے کی خاطر یہ سب کر رہی ہے وہ ہر گرفتار ہونے والے شخص سے 5 ، 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرکے پیسہ کمائے گی ، یہ صرف اور صرف شہرت حاصل کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ریمبو کے بھائی نے بتایاکہ ریمبو کے 3 چھوٹے بچے ہیں، 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور بیٹی صرف باپ کو ہمیشہ یاد کرتی رہتی ہے ہم بچوں کو جھوٹے دلاسے دیتے رہتے ہیں، عائشہ کو معلوم ہے کہ ریمبو کے 3 بچے ہیں، تینوں چھوٹے ہیں وہ کسی سے کیا پیسے لے گا وہ تو خود پیسے کمانے کی خاطر خود محنت کرتا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پولیس کو تفتیش کے دوران ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے دوست ریمبو کے فون سے بلیک میل کرنے والی دو آڈیوز بھی برآمد ہوئی ، جس میں وہ دونوں گرفتار ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلی آڈیو میں باآسانی سنا جا سکتا ہےکہ ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو اس سے سوال کر رہا ہےکہ مجرم چھ ہیں یا سات ؟ریمبو کو جواب دیتے ہوئے عائشہ نے کہاکہ 6 مجرم ہیں۔ریمبو پھر کہتا ہےکہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔ٹک ٹاکرعائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے انہوں نے پانچ، پانچ لاکھ کرنا ہے۔ٹیلی فون کال میں دونوں کے مابین 25 سیکنڈ کی گفتگو ہوئی۔دوسری آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ ریمبو کہہ رہا ہے کہ ناکھیڈاں گے ناکھیڈن دیاں گئے، میری برداشت سے باہر ہے، میں سب کچھ وائرل کر دوں گا، خود بھی تباہ ہوں گا اور تمہیں بھی کردوں گا۔
ڈی آ ئی جی انویسٹی گیشن کا ریمبو کی آڈیوز کے حوالے سے کہنا ہےکہ مکمل تحقیقات کر رہے ہیں ، تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم ریمبو نے فون کال پر ہونے والی اس گفتگو کی تصدیق کر دی ہے، کال کو اس کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔واضح رہےکہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد ان کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ان کے ساتھی ریمبو نے ہی بنایا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے ریمبو انہیں بلیک میل کرتا ہے ۔
ٹک تاکر عائشہ نے بتایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے بیان میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔