فخر زمان وکٹ گنوانے پرافسردہ، ڈریسنگ روم میں رو دیے ،ویڈیو وائرل
فخر زمان آوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم پہنچے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

کراچی (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کے پہلا میچ میں انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم پہنچے تو ضبط پر قابو نہ رکھ سکے،اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔
قومی کرکٹ ٹیم کےبیٹر فخر زمان آوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں پہنچے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ فخر زمان زار وقطار رو رہے ہیں،جس پر انکے ساتھی کرکٹر انکو دلاسا دے رہے ہیں۔
فخر زمان نےسوشل میڈیا پر انجری کےباعث چیمپئنز ٹرافی سےباہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے،بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں۔