اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر وائرل
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشنا شاہ مشرقی لباس پہنی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں اشنا غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
خیال رہے کہ اُشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث اکثرو بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔