پنجاب میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا اطلاق ہوگیا، محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کنٹری بیوشن پنشن کا اطلاق کر دیا، اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے۔

پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس24-2023کے بعد بھرتی ہونےوالےملازمین پر اطلاق ہوگا، ملازم کی تنخواہ سے مخصوص رقم کاٹ کر پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، حکومت بھی مساوی رقم پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمع کرائی رقم کسی بھی اہل پنشن فنڈمینیجرکےذریعے سرمایہ کاری کےلیے استعمال ہوگی، ملازم روایتی یا شریعت کے مطابق پنشن فنڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکے گا۔

اعلامیے کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم اس فنڈ سے ماہانہ آمدنی یا مخصوص شرائط پررقم نکال سکے گا، پنجاب پنشن فنڈ اوراکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اس اسکیم کی نگرانی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *