سونف، زیرہ اور اجوائن کا پاؤڈر، ہاضمے کے مسائل کا قدرتی علاج

لاہور(قدرت روزنامہ)ہاضمے کے مسائل جیسے بدہضمی، قبض، اور تیزابیت ایک عام مسئلہ ہیں جس کا سامنا بہت سے افراد کو روزانہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسے مسائل سے پریشان ہیں، تو ہر چھوٹی چھوٹی تکالیف پر دوائی لینا مناسب نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ایک قدرتی علاج جو آپ کی مدد کر سکتا ہے، وہ ہے سونف، زیرہ اور اجوائن کا پاؤڈر۔
یہ پاؤڈر ہاضمے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور آپ کو ان مسائل سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فوائد
یہ تین اجزاء سونف، زیرہ اور اجوائن ایک ساتھ ملا کر بنائے جانے والے پاؤڈر کے بے شمار فوائد ہیں۔ زیرہ ہاضمے کے خامروں کی پیداوار بڑھاتا ہے، جس سے کھانے کی بہتر ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔
سونف میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ہی عمل انہضام کے رس کو متحرک کرتا ہے۔
اجوائن میں موجود تھامول اور کارواکرول مرکبات ہاضمے کے مسائل جیسے اپھارہ، گیس اور پیٹ درد سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اجوائن میں پائی جانے والی antispasmodic خصوصیات ہاضمے کے پٹھوں کو آرام دیتی ہیں، جس سے پیٹ کی تکالیف میں کمی آتی ہے۔
پاؤڈر کی تیاری اور استعمال
یہ پاؤڈر گھر پر بنانا بہت آسان ہے۔
سب سے پہلے ایک پین کو گرم کریں۔ اب پین میں زیرہ ، سونف اور اجوائن کو ہم وزن ڈالیں
اان سب کو ایک ساتھ پانچ منٹ تک بھونیں اس میں چاہیں تو تھوڑا سا کالا نمک بھی شامل کر سکتی ہیں۔
اسے پوری طرح ٹھنڈا ہونے دیں۔
اس مکسچر کو باریک پاوڈر کی شکل میں پس لیں
ایک چائے کا چمچ پاوڈر روزانہ لیں۔ رات کو کھانے کے بعد ایک چمچ آمیزہ تھوڑے سے نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔
اگر آپ کو گیس یا بدہضمی جیسی کوئی تکلیف ہو دن میں کسی بھی وقت اسے گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔
اگر آپ ہاضمے کے مسائل کی شکایت رہتی ہو تو ہر بار کھانے کے بعد اس مکسچر کا ایک چمچ لیں۔
اس پاؤڈر کو روزانہ استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کا ہاضمہ بہتر رہتا ہے بلکہ آپ کی آنتوں کی صحت بھی مستحکم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پاؤڈر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کبھی کبھار پیٹ پھولنے کی شکایت محسوس کرتے ہیں، تو یہ پاؤڈر آپ کو فوری آرام فراہم کر سکتا ہے۔