نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناشتہ چھوڑنا ناصرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کی یادداشت کو بھی متاثر کرتا ہے۔صبح نہار منہ ایک انڈا کھانے سے سارا دن انسان چست و توانا رہتا ہے جبکہ بہت دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ روزانہ ایک انڈا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ،صحت مند فیٹ سے بھرپور انڈوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
انڈے کی زردی میں صرف 78 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم اگر آپ کچھ اضافی پاؤنڈ تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے صحت بخش کھانے کے لئے آپ اپنے ناشتے میں دو سے چار انڈے شامل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انڈوں میں دو ایسے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی بینائی کو الٹرا وائلٹ شعائیں سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں ،انڈے کم عمری میں موتیا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتے ہیں۔انڈے کی زردی کولیسٹرول بھی بڑھا سکتی ہے لیکن پھر بھی انسانی جسم کے لئے ایک دن میں کم از کم ایک مناسب طریقے سے پکا ہوا انڈا کھانا لازمی ہے۔واضح رہے کہ پھل، سبزیاں، پانی اور دودھ جیسی قدرتی اشیاء کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جو انسانی جسم کے میٹابولزم کو مضبوط بناتی ہیں۔