کیا واقعی دھنشری یوزویندر چہل سے 60 کروڑ روپے حق مہر لیں گی؟ خاندان کا ردعمل آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ دھنشری کی وکیل نے تصدیق کی ہے کہ قانونی کارروائی جاری ہے تاہم انہوں نے اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں ان کی طلاق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جن میں یہ دعویٰ بھی شامل تھا کہ دھنشری نے چہل سے 60 کروڑ روپے بطور حق مہر طلب کیے ہیں۔ تاہم کئی میڈیا رپورٹس میں دھنشری ورما کے خاندان کے ایک فرد کے حوالے سے شائع ہونے والے بیان میں ان افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے “ہم ان بے بنیاد دعوؤں پر شدید غصے میں ہیں جو حق مہر کی رقم کے حوالے سے پھیلائے جا رہے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسی کوئی رقم نہ کبھی طلب کی گئی، نہ ہی اس پر بات ہوئی اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی۔ ان افواہوں میں قطعی کوئی سچائی نہیں ہے۔ غیر مصدقہ معلومات شائع کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جس سے صرف فریقین ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان بھی غیر ضروری قیاس آرائیوں کی زد میں آ جاتے ہیں۔ ہم میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ خبر نشر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرے اور سب کی پرائیویسی کا احترام کرے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *