فخر زما ن کی انجری کے بعد محمد عامر سے بات چیت

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے فخر زمان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر کو سائیڈ اسٹرین کی تکلیف ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انہوں نے فخر سے رابطہ کیا تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ انہیں چوٹ گھٹنے یا کمر میں لگی ہے، فخر زمان نے محمد عامر کو بتایا کہ یہ سائیڈ اسٹرین ہے جس کے باعث وہ تقریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
عامر نے مزید بتایا کہ فخر نے صبح ہونے والی گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ انہیں ہلکی کھانسی ہو رہی ہے، جو چوٹ کے باعث شدید تکلیف کا سبب بن رہی ہے اور سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسی انجری کو ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگتے ہیں جس کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوتا ہے۔