سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 930 ڈالر فی اونس ہے۔