سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی( قدرت روزنامہ ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسے دے کرایوان پہنچی۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کے فیصلے کر رہے ہیں، سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کر نے کےلئے سب اصول چھوڑدیئے، جب الیکشن چوری ہوگا توملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم نے ملک کے اس نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کےلئے ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے، عوام تینوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں،عوام کو متبادل جماعت چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *