پاکستانی روپیہ تگڑا ۔۔امریکی کرنسی کمزور

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی . .

ڈالر170 روپے29پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے . 26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا . 26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی . ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا ہے . امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی . اور روپیہ مستحکم ہوگا . یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں . آئندہ ہفتے معاہدہ ہو جائے گا . . .

متعلقہ خبریں