مشفیق الرحیم آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے لگے،دلچسپ ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ) یار یہ رنز کیسے اگلتا ہے . .

. . . . بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے . آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھی تو بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم پاکستانی بیٹر آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے . وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے .

بعد ازاں ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے، یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایاہے . آصف علی نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے خود بنایاہے . یادرہے پاکستانی بیٹر آصف علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سےحریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی ہے . جارح مزاح بلے باز نے دو فتح گر اننگز کھیل کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے، آصٖف علی نے2 میچز میں اب تک صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا اور اس بلے سے 7 چھکے جڑ چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں