ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والی نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکتوں کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایئرپورٹس پر پنجاب کے چند مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کر دی ہے۔
یونان اور لیبیا میں پیش آئے کشتی الٹنے کے حادثات کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے جن شہروں کے نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کی ہے ان میں منڈی بہاالدین،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔
اس اقدام کے تحت بیرون ملک کے لیے پہلی بار فضائی سفر کرنے والے اگر سفر کا معقول جواز پیش نہ کرسکنے والے نوجوانوں کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے نوجوان بھی آف لوڈ کیے جاسکتے ہیں جن پر شعبہ ہو کہ وہ بیرون پہنچ کر غائب ہو سکتے ہیں۔