کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ریگولرائزیشن سے ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوجائے گا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ڈی ریگولرائزیشن ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوگا، ڈی ریگولرائزیشن ہمیں منظورنہیں،13 سے 14ہزار پیٹرول پمپ ہیں، مصدق ملک ک ولکھےخط کاجواب نہیں آیا۔
مزید کہا ریلیف دینے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں بات کریں بتائیں روڈ میپ کیا ہے، ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ حکومت کو اپنے ساتھ بیٹھنے پر تیار کریں۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا،پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے، اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر وزارت کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے، مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظر انداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔