ریاست اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے ،مادری زبانوں کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے ،نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے سب کو کرادر ادا کرنا ہوگا۔مادری زبان سے سے محبت بنیادی و لازمی ہے جو ماں کی آغوش سے پھیلتی ہے جو پیار محبت کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری صدیق کیھتران مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سائرہ بتول بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حق نواز شاہ نے بھی مقالے و خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے سرانجام دیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور حکومت میں مادری زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے قانون سازی کی۔نصابی کتب کو تشکیل دینا بھی شروع کیا۔لیکن افسوس ہے کہ نیشنل پارٹی کی حکومت کے بعد اس عمل کو روکا گیا۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مادری زبان کی ترقی و ترویج کے لیے بلوچی براہوئی اور پشتو اکیڈمیز کے گرانٹ میں اضافہ کیا۔تاکہ وہ مادری زبانوں کی اہمیت و افادیت اور پبلشنگ پر کام کریں۔رہنماوں نے کہا کہ بدقسمتی سے روز اول سے ملک میں قومیتوں کے وجود سے انکار اور ان کی شناخت و پہچان ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنے کی منفی پالیسی اختیار کی گئی۔ خمیازہ یہ ہوا ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگء۔لیکن اس کے بعد بھی ریاست نے اپنی منفی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا۔رہنماوں نے کہا کہ ملک کثیر القومی ریاست ہے اور قومیتوں کی اپنی تاریخی سرزمین ثقافت رسم و رواج زبان اور قومی وسائل ہے۔اس حقیقت کو تسلیم کئیے بغیر ملک کی سلامتی و استحکام ممکن نہیں رہنماوں نے کہا کہ آج کا دن واضح کرتا ہے کہ مادری زبان کی اہمیت و افادیت مسلمہ حقیقت ہے اور تحقیق و تحریر سے ثابت ہوا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم بچے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *