حکومت کی طرف سے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کی مدرت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں فروری 2025 سے فروری 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلے کے بعد مسرور خان کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین اوگرا کو بہتر کارکردگی پر ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔