چیمپئنز ٹرافی 2025ء: لاہور میں سیکیورٹی انتظامات مکمل، 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے لاہور میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025ء میں آج لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونیوالے کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، سیکیورٹی پر 12 ایس پیز، 37 ڈی ایس پیز اور 86 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق 245 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 8 ہزار سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، چیمپئینز ٹرافی کے دوران 1100 سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 1400 سے زائد ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار اور 33 ایلیٹ ٹیمیں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے 29 سال بعد پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پُرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *