کاربن کریڈٹ پروگرام کے ذریعے پنجاب کو عالمی سطح پرماحولیاتی لیڈر بنانے کےسفر کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاربن کریڈٹ پروگرام کے ذریعےپنجاب کو عالمی سطح پرماحولیاتی لیڈر بنانے کےسفرکاآغازہوگیا،مریم اور نگزیب کاکہنا ہےلکھوڈیرھ پنجاب حکومت کا پہلا ایسا پراجیکٹ جو آرٹیکل چھ پیرس ایگریمنٹ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا گزشتہ ایک سال سےکاربن کریڈٹ پروگرام پر ای پی اے مصروف عمل ہے۔کاربن کریڈٹ پروگرام سےآلودگی میں کمی،زرمبادلہ میں اضافہ اورگرین انڈسٹری کو فروغ ملے گا،پروگرام سے شجرکاری،گرین ٹیکنالوجی اور عالمی سرمایہ کاری ایک ساتھ ہوگی،کاربن کریڈٹ پروگرام سےصاف ہوا ۔۔ پائیدارمعیشت،عالمی منڈی میں پاکستان کی شمولیت ہو گی ۔
گرین انڈسٹری کی ترقی،روزگار کےنئےمواقع اور عالمی ساکھ میں بہتری آۓگی،مریم اورنگزیب نےکہا لینڈ فل ساٸٹس پرموجود میتھین گیسز کےخاتمے کےلیےگراس روٹ لیول پرکام شروع کیاگیا ہے،مریم نواز انواٸر مینٹل فرینڈلی پنجاب کے قیام اورکاربن کریڈٹ کےحصول کے لیے پرعزم ہے،ایسے ماحول دوست درجنوں پرا جیکٹس کی نشاندہی کر لی گٸی ہے ۔
آئندہ کاربن کریڈٹس اورخطیر زردمبادلہ حاصل کیاجائےگا،پنجاب میں آرٹیکل چھ منصوبوں کےذریعے گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج میں کمی کی حکمت عملی بھی تیار ہے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےمابین لکھوڈیرھ لینڈ فل کوکارآمد کاربن کریڈٹ میں بدلنےپراتفاق ہوگیا،فزیلبلٹی رپورٹ بن چکی،آپریشنل ورکنگ کاربن کریڈٹ رجیم سمیت مانیٹرنگ پرکام کیاجاٸیگا،پنجاب میں کاربن کریڈٹ سسٹم سے مقامی معیشت اورکمیونٹیز کو بھی فائدہ پہنچےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *