بڑا میچ، بڑی تیاریاں! پاک بھارت ٹاکرا کل سینما گھروں میں لائیو دیکھیں


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف سینما گھروں نے اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کو براہ راست دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی شائقین ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر اسے دیکھ سکیں گے۔
لاہور میں یہ میچ پیکیجز مال میں واقع سنی پیکس سینما میں براہ راست نشر کیا جائے گا جہاں ٹکٹ کی قیمت 550 روپے سے شروع ہو کر 750 روپے تک جائے گی۔ اسی طرح شائقین کیو سینما لاہور میں بھی لائیو اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب مختلف بڑے شہروں بشمول کراچی لاہور، حیدرآباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔
کراچی میں یہ میچ سی ویو اور سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں براہ راست دکھایا جائے گا۔
دیگر شہروں میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔خیرپور میں متحدہ کرکٹ گراؤنڈ پر شائقین کے لیے اسکریننگ کا بندوبست ہوگا۔ٹنڈو محمد خان میں بھی لائیو دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں، شائقین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے، جبکہ اسلام آباد میں ایف-9 فاطمہ جناح پارک میں اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ سنسنی خیز میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *