شہناز گل کی انتہائی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل اس وقت سڈنی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔
شہناز گل نے سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔جس کے بعد اداکارہ پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی بولڈ تصاویر کی ایک سیریز مداحوں سے شیئر کیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے شہنا زکا کہنا تھا کہ ‘سمندر کی ہوا، سن کسڈ ہیئر، اور بوندی کا موسم‘۔انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں شہناز کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر آزادانہ دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں شہناز نے بیچ لُک اپناتے ہوئے سیاہ سوئمنگ سوٹ پہنا۔
لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوا جب شہناز نے اپنے شارٹس کے بٹن اور زپ کو بند نہ کرتے ہوئے پہلی بار مداحوں سے اتنا بولڈ انداز شیئر کیا۔تاہم شہناز کے پرستار جو عام طور پر ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں انہوں نے اداکارہ تصاویر کو پسند نہیں کیا اور کمنٹ باکس میں انہیں ٹرولنگ شروع کردی۔
پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘شہناز گھٹیا طریقے اپناکر اب توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘شہناز جانتی ہے کہ انسٹاگرام پر انگیجمنٹ کیسے آتی ہے‘، جبکہ ایک صارف نے انہیں بالی وڈ کی عرفی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘لگتا ہے شہناز پر عرفی کا اثر ہوگیا ہے‘۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ شہناز گل اپنی پہلی پروڈکشن وینچر ’اک کڑی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکارہ کی پنجابی فلم 13 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔