اپنا کام کرو اور بکواس بند کرو۔۔۔ ہربھجن تنقید برداشت نہ کرسکے اور لگے صحافی خواتین سے بدتمیزی کرنے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئینٹی کے پہلے ہی میچ میں بھارت کے چھکے کیا چھڑائے، بھارتی کھلاڑی ہار برداشت ہی نہ کرسکے اور لگے آپے سے باہر ہونے۔ حال ہی میں ہربھجن کی ایک ٹوئٹ پر پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے ازراہِ مذاق لکھا کہ “میں مصروف تھا آپ کی باؤلنگ دیکھ رہا تھا جب لالا (شاہد آفریدی) نے آپ کو چار بالز پر چھ چھکے مارے تھے۔ لیکن کرکٹ ہے لگ سکتا ہے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں تھوڑا زیادہ ہوگیا تھا“

پاکستانی خواتین صحافی سے بدتمیزی
ہربھجن سنگھ کو محمد عامر کی سچی بات کڑوی لگ گئی اور وہ لگے گالم گلوچ کرنے۔ ہربھجن نے محمد عامر سے بدتمیزی کی انتہاء کرتے ہوئے لکھا کہ “’عامر جیسے لوگوں کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے عزت کچھ نہیں ہوتی، اپنے حمایتیوں کو بتاؤ کہ کتنا پیسا ملا۔ تم جیسے لوگوں سے بات کرتے ہوئے گھن آتی ہے جو اس کھیل کا وقار خراب کرتے ہیں‘۔

عامر جیسے لوگوں کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے
ہربھجن سنگھ کی بدذبانی صرف محمد عامر تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ وہ پاکستانی خواتین صحافی سے بھی بدتمیزی سے بات کرنے لگے۔ جب پاکستانی صحافی اقراء ناصر نے ہربھجن کی گیند پر شاہد آفریدی کے چھکے لگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ لو! تمھاری ادداشت کے لئے۔ اور ہاں! یہ ٹیسٹ میچ تھا“ تو ہربھجن نے ایک بار پھر اخلاقیات کی حدود توڑتے ہوئے اقراء کو ان پڑھ کہہ دیا۔ اس کے بعد اقراء نے ہربھجن کی بال پر یونس خان کی چھکا لگاتے ایک اور ویڈیو شئیر کی جس پر ہربھجن نے انھیں جعلی صحافی کہا۔

چل دفع ہوجا
جب ہربھجن سے کچھ نہیں بن پڑا تو انھوں نے محمد عامر کی بال پر چھکا لگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیگ کرکے لکھا کہ “چل دفع ہوجا“ جس کے جواب میں پاکستانی صحافی خاتون سمیرا خان نے جواب دیا “آج پوری سکھ برادری ہرھجن کی گفتگو پر شرمندہ ہوگی۔ جس کے جواب میں ہربھجن نے کہا کہ “مذہب کو درمیان میں نہیں لاؤ۔ اپنا کام کرو اور بکواس کم کرو“ لیکن سمیرا نے بھی منہ توڑ جواب دے کر کہا کہ ’ہمیشہ کی طرح بکواس آپ نے شروع کی، تو آپ سکون سے بیٹھیں اور میرے ملک کی خاتون پر حملے کرنا بند کریں۔ کرتار پور جاکر تھوڑی عاجزی سیکھیں“

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

29 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

45 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago