آدمی نے انڈرویئر میں چھپائی ہوئی کوکین نگل لی، ایئر پورٹ پر ہی موت ہوگئی

لندن (قدرت روزنامہ) مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے اپنے انڈرویئر میں چھپائی گئی کوکین کو نگل لیا۔ یہ شخص ٹرمینل 2 سے پرواز پر سوار ہونے والا تھا جب بارڈر فورس کے اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کو منشیات سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا لیکن حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد ہی اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ چل بسا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بارڈر فورس کے اہلکاروں نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے زیرِ جامہ میں کوکین برآمد ہوئی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد جب اسے ایک مخصوص حراستی مقام پر رکھا گیا تو اس نے مبینہ طور پر منشیات نگل لیں جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ طبی عملے نے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *