عالمی شہرت یافتہ مشہور شیف گورڈن رامسے پاکستانی خاتون کی بنائی گئی ڈش کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔
انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔
اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔
مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔